oمغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

ع*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں محمد اعظم منگریو ،محمد علی ،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنی177 ویں روز بھی علامتی بھوک ہٹرتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا اور مغوی کی عدم بازیابی پر نعریبازی کی اس موقع پر مغوی کے ورثاء زاہد منگریو ،اعظم منگریو و دیگر کا کہنا تھا کہ 8 برس قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیا اغواء میں جوابدار سعید منگریو،خالد منگریو ،مسعود منگریو ،جنید منگریو و دیگر شامل ہیں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے گذشتہ کئی سالوں سیمغوی کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے لیکن ابتک مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد علامتی بھوک ہٹرتال کا سلسلہ شروع کیا ہے ملوث افراد کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب سکھر کی سول سوسائٹی نمائندگان کی جانب سے کیمپ پر پہنچ کر ورثاء سے اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں