سکھر پی پی امیدوار کی دائر درخواست پر سماعت 19 اپریل تک ملتوی

جمعہ 29 مارچ 2024 16:01

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) الیکشن ٹربیونل سکھر نے گھوٹکی کے صوبائی حلقہ پی ایس 18 اوباڑو سے کامیاب ہونے والے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کے خلاف سردار شہریار شر کی درخواست پر سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔ جمعہ کے روز الیکشن ٹربیونل سکھر کے جج جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار شہریار شر کی جانب سے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سردار شہریار شر اور ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کے وکیل پیش ہوئے۔ دوران سماعت سردار شہریار خان کے وكیل زبیر ملک نے موقف اختیار کیا کہ سردار شہریار شر کے 34 سو 21 ووٹوں کو چھوڑ کر مخالف امیدوار جام مہتاب ڈہر دھاندلی کے ذریعے 7 سو 80 اضافی ووٹ دیكر اسے کامیاب قرار دیا گیا ، انہیں نااہل قرار دیا جائے ۔ الیکشن ٹربیونل نے سردار شہریار شر کے وکیل زبیر ملک کی درخواست پر ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی کامیابی کے خلاف مختصر ٹرائل کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں