سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا پہلا تعارفی اجلاس

جمعہ 29 مارچ 2024 23:07

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت ایڈوکیٹ قربان ملانو کے منعقد ہوا ، اجلاس میں فیروز الدین شیخ، محمد علی دایو، عبدالرحیم مہر، فرزانہ بھٹی ، فقیر اطہر حسین ابڑو، نذیر احمد جونیجو، عبدالستار شر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی عدالتوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے فیصلے کی منظوری دی گئی ، جلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری اچھر گبول نے چلائی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف ایجنڈے پر بحث کے بعد سکھر میں دس نئی عدالتوں کے قیام کے ایجنڈے کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی جس میں فیڈرل سروس ٹریبونل سمیت اپیلٹ ٹربیونل سندھ ریونیو بورڈ،انسداد بدعنوانی عدالت وفاقی انوائرمنٹ پروٹیکشن ٹریبونل اوردیگر عدالتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں