تھانہ سائیٹ ایریا کی حدد سے دو افراد مبینہ طور پر اغواء ،اطلاع پر پولیس کی ناکہ بندی

پیر 15 اپریل 2024 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) تھانہ سائیٹ ایریا کی حدد سے دو افراد مبینہ طور پر اغواء ،اطلاع پر پولیس کی ناکہ بندی ،کھوسہ برادری نے بھی پولیس کی مدد سے تلاش شروع کردی تفصلات کے مطابق تھانہ سائیٹ ایریا کی حدود نزد سبزی منڈی رنگ روڈ سے نامعلوم اغواء کاروں نے گذشتہ رات دیر گئے کھوسہ گوٹھ کے رہائشی اقبال کھوسو اور رضوان کھوسہ کو اغواء کرلیا اہلخانہ کے مطابق دونوں مغویاں گوٹھ کھوسہ سے اپنی زمینوں پر گندم کی کٹائی کے لیے جارہے تھے کہ انہیں رات دیر گئے اغوا کیا گیا اطلاع پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے علاقہ مکینوں کے ہمراہ مغویاں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک مغویاں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے دونوں افراد کے مبینہ اغواء کی اطلاع پر گھر میں کہرام مچ گیا اور انکی باخیریت واپسی کیلئے آیات کریمہ کا ورد شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں