صحافی شہید جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی

منگل 16 اپریل 2024 23:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سکھر کے سنیئر صحافی شہید جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی ، تفصیلات کے مطابق سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میںسکھر کے سنیئر صحافی و کے ٹی این نیوز/ کاوش اخبار کے بیورو چیف اینکر پرسن شہید صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث 24اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے واضع رہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ہے اور 9 ماہ گزرنے کے باوجود ابتک قاتل بھی گرفتار نہ ہو سکے ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں