مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف علامتی بھوک ہٹرتال جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) مغوی علی اصغر منگریو کی عدم بازیابی کے خلاف سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی ریلوئے پولیس اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے دیگر عزیزوں محمد اعظم منگریو ،محمد علی ،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنی2027 ویں روز بھی علامتی بھوک ہٹرتال و احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا اور مغوی کی عدم بازیابی پر نعریبازی کی اس موقع پر مغوی کے ورثائ زاہد منگریو ،اعظم منگریو و دیگر کا کہنا تھا کہ ا?ٹھ سال قبل مغوی علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغوائ کیا گیا اغوائ میں جوابدار سعید منگریو،خالد منگریو ،مسعود منگریو ،جنید منگریو و دیگر شامل ہیں سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جے ا?ئی ٹی کی رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے دو جے ٹی ا?ئی تشکیل گذشتہ کئی سالوں سے مغوی کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے لیکن ابتک مغوی کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد علامتی بھوک ہٹرتال کا سلسلہ شروع کیا ہے ملوث افراد کیس واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے ہیں مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب سکھر کی سول سوسائٹی نمائندگان کی جانب سے کیمپ پر پہنچ کر ورثائ سے اظہار یکجہتی کیاجارہا ہے۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں