روہڑی میں جے یو آئی کارکنان کا بدامنی، لاقانونیت اور سماجی برائیوں کے خلاف مظاہرہ ودھرنا

سندھ کے عوام اس وقت کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں سندھ میں نہ امن ہے اور نہ کوئی قانون ہر طرف صرف ڈاکو راج قائم ہے، رہنماؤں کا خطاب

اتوار 12 مئی 2024 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) روہڑی میں جے یو آئی کی جانب سے سیکڑوں کارکنان کا بدامنی، لاقانونیت اور سماجی برائیوں کے خلاف مظاہرہ ودھرنا دیاگیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ضلع سکھر قاری لیاقت علی مغل کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور سماجی برائیوں کے خلاف جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ضلعی امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ، اور تعلقہ امیر مولانا عبدالکریم عباسی،حافظ عبد الحمید مہر، قاری عبد الغفار سومرو، قاری لیاقت علی مغل ،مولانا امیر خان متقی و دیگر کی قیادت میں روہڑی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا صالح انڈھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھرضلع میں ہی نہیں بلکہ پورے سندھ میں اس وقت بدامنی عروج پرہیسندھ کے عوام کاجان ومال محفوظ نہیں ہے ڈاکوؤں کھلے عام لوگوں کو اغوا کر رہے ہیں جرائم پیشہ افراد دن دیہاڑے وارداتیں کرکے فرار ہوجاتے ہیں سندھ میں اس وقت نہ امن ہے اور نہ قانون ایسا لگتا ہے کہ سندھ کے عوام اس وقت کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اس مشکل صورتحال میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور سماجی برائیوں کے خلاف اپنا احتجاج کا دائرہ وسیع کردے گی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکھر انتظامیہ اپنا اصلی کام چھوڑ کر سیاسی بنگلوں کی فرمانبرداری کی پابند ہوگئی ہے سکھر کی عوام غیر محفوظ ہے ، مظلوموں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے، سکھر کے سیاستدانوں سے احکامات لئے جارہے ہیں کہ کس کی فریاد لینی ہے کس کی نہیںانتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلز پارٹی سکھر کے کہنے پر سیاسی مخالف جماعتوں کے ووٹرز سپوٹرز پر جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے جس کی جمعیت علماء اسلام پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم اس تحریک کو مزید قوت کے ساتھ آگے لیکر جائیں گے جب تک ضلع سکھر میں امن امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر سکھراضلاع میں امن امان بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں