صوابی ایوان صنعت و تجارت نے جنرل الیکشن برائے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سال2020-21کے منتخب ممبران کا اعلان

پیر 14 ستمبر 2020 17:02

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) صوابی ایوان صنعت و تجارت نے جنرل الیکشن برائے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سال2020-21کے منتخب ممبران کا اعلان کردیاہے۔اس سال مجلس عاملہ کی 8 نشستوں پر انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔ان خالی نشستوں بلا مقابلہ کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کا اعلان الیکشن کمشن ممبران جاوید اختر ، صوابی ،ندیم عظمت ، مبسرنے کیا۔

(جاری ہے)

ایوان کی مجلس عاملہ کے نئے ممبران میں کارپوریٹ کلاس سے محمد تیمور شاہ، سرحد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ محمد ذاکر، سمندر خان انڈسٹریزامین سوپ اینڈ آئیل انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹڈسے خرم امین، اور لاسانی ہیلتھ کئیر سے فرید اللہ شاہ ، جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سے منتخب ہونے والے ممبران میں کرم سی این جی سے حاجی دلدار خان، جے ایس آئی جیمز سے جہانگیر خان، ارسلان فضل ایکسپو جیمزاور ہمایون خان ایوب ٹرانسپورٹ کمپنی ایوان کے بانی صدر محمد زاہد شاہ سینئر نائب صدر محمد اسرار نائب صدر فضل رحیم جدون فیڈریشن و ایوان کے رکن مجلس عاملہ سرحد سیگریٹس سے شیراز اکرام باچا ،سابقہ صدر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و ایوان کی مجلس عاملہ کے رکن لیاقت احمد خان ،ریلانئس پلاسٹک اینڈ پی وی سی پائپ سے رکن مجلس عاملہ محمد بابر ہمایون اور یونیورسل سی این جی فلنگ اسٹیشن سے فضل امین نے تمام نو منتخب اراکین کو مبارک باد پیش کی اور انکے انتخاب کو ضلع صوابی میں صنعتوں و معاشی سرگرمیوں کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا اور تعاون کا یقین دلایا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں