دیر کے نوجوان رہائشی کی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں مبینہ موت کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھائونگا،اسد قیصر

یہ نہ صرف افسوسناک واقعہ بلکہ ظلم ہے ،اس کیخلاف ایکشن ،جوڈیشل انکوائری کے علاوہ باقاعدہ ایف آئی آر بھی کاٹی جائیگی، سپیکر قومی اسمبلی

پیر 14 جون 2021 18:06

دیر کے نوجوان رہائشی کی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں مبینہ موت کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھائونگا،اسد قیصر
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ضلع دیر کے نوجوان رہائشی کی سی ٹی ڈی اسلام آباد کی حراست میں مبینہ موت کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اُٹھائونگا،یہ نہ صرف ایک آفسوس ناک واقعہ ہے بلکہ جس نے بھی یہ ظلم کیاہے یہ پولیس کی وردی پر کالا دھبہ ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ شام پولیس لائن صوابی میں پولیس آفسران میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

جس میں ریجنل ڈی آئی جی یاسین فاروق ، ڈی پی او محمد شعیب ، ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان ، ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان ، ایس ایچ او ٹوپی جواد خان اور دیگر پولیس آفسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے منی چینجر کامران شہید کیس کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس آفسران ، انوسٹی گیشن آفسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کے فوراً بعد دیر سے ہمارے ایم این اے نے اس حوالے سے میرے ساتھ رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے خلاف نہ صرف ایکشن لونگا بلکہ اس کے خلاف جوڈیشل انکوائری کے علاوہ باقاعدہ ایف آئی آر بھی کاٹی جائے گی۔ اورا ن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔ اور اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا گیا وہ پولیس وردی میں نہیں بلکہ ان کے لئے جگہ جیل ہو گا۔

انہوں نے دیر کے عوام اور مجروح حسن کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حسن کی موت کے حوالے سے شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائیگا اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔کوئی بھی ماورائے عدالت اور خلاف قانون عمل برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے پولیس آفسران اور اہلکاروں سے کہا کہ کسی کے خلاف ایکشن لینے اور کارروائی سے قبل درست انفار میشن اور انوسٹی گیشن کے بعد قدم اُٹھائے جائے ۔

اور جذباتی طور پرقدم نہ اُٹھائے جائیں اس حوالے سے بہت اختیاط سے کام لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئیس نشہ معاشرے اور انسانیت کے لئے ناسور اور لعنت ہے۔اس میں ملوث لوگ معاشرے اور انسانیت کے دشمن ہے۔ انہوں نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ آئیس کے خلاف فوری طور پر قدم اُٹھائے جائیں اور اس کا آغاز سب سے پہلے میرے گائوں مرغز سے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے حوالے سے جس بھی سیاسی پارٹی خواہ ہماری جماعت پی ٹی آئی سے بھی تعلق ہو ان کا لحاظ نہ رکھا جائے۔بلکہ بلا تفریق آئیس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ہم نے اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لئے آئیس اور دیگر منشیات کے خلاف ایکشن لینے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے حوالے سے کسی کی سفارش کو یکسر نظر انداز کیا جائے۔

منشیات کے حوالے سے میرے رشتہ داروں اور ورکروں کا سپورٹ ہر گز حاصل نہیں ہو گا اسی طرح نجی سطح پر سود کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔اس کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی نے قانون سازی بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے سے آئس نشہ کے خاتمے کے لئے ان کی پرزور خواہش ہے اور خیبر پختونخوا پولیس کو اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے بھرپور عزم کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو امید ہے کہ صوبائی پولیس آئس منشیات کی پریشانی کا احساس کرے گی اور اس کی لت سے نوجوانوں کا پٹخ پڑ گیا ہے۔انہوں نے ایک پروگرام میں کہا جس میں پولیس افسران نے بھی حصہ لیا تھا، ''حکومت کی پوری خواہش ہے کہ وہ اس خطرے کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کام کرے۔''انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا حقیقی مستقبل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور معیاری تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں اور اپنے کنبہ کی معاشی پوزیشن کو بڑھاوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء میں منشیات کی لت کی خبریں تشویش ناک ہیں کیونکہ اس سے وہ ترقی اور خوشحالی کے راستے سے ہٹ جاتا ہے۔انہوں نے ریمارکس دیئے، ''یہ آئس منشیات اور دیگر منشیات خاندانوں کے اخلاقی کردار، صحت اور مستقبل کو تباہ کرتی ہے۔'' نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان انتہائی پریشان کن رجحان ہے اور ہم انہیں منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔اس مسئلے کے حل کے لئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنا بہتر ہوگا۔ مختلف دیگر مقررین اور عہدیداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران پولیس کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں