صوابی ،پتنگ بازی پر پابندی عائد ،ضلع بھر میں کریک ڈائون شروع

بدھ 27 مارچ 2024 20:45

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) ضلع صوابی میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنے کے بعد ضلع بھر میں پولیس نے کریک ڈائون کا آغاز کردیا اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان اور ایس ایچ او تورڈھیر سید الامین کی نگرانی میں پولیس چوکی جہانگیرہ انچارج اے ایس آئی فضل آمین باچا نے پولیس نفری کے ہمراہ جہانگیرہ صوابی روڈ پر گشت کرتے ہوئے اس دوران جواں لڑکا جسکے ساتھ پتنگ کے بنڈل موجود تھے کو فوری طور گرفتار کرکے ملزم سلیمان احمد سکنہ انبار بٹلاسی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے پتنگ بازی پر ڈی سی صوابی نے مکمل طور پابندی عائد کردی ہے۔ ڈی پی او صوابی نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل میں شریک تمام لوگوں کے خلاف بھرپور کریک ڈان کیا جائے۔ڈی پی او صوابی کا مزید کہنا تھا کہ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسی جان لیوا سرگرمی میں ملوث ہونے سے روکیں۔انہوں نے پولیس فورس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے اور پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں