ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 11 اکتوبر 2019 18:37

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ راج ولی خان سکنہ سلیم خان باکر نے زخمی حالت میں تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نواب اور ان کے بیٹوں کامران ، مشرف اور عدنان نے مبینہ طور پر آندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا تواب خان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود شدید زخمی ہو گیا وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے دریں اثناء گل محمد نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نور محمد کو مبینہ طور پر انعام نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل گھریلو تنازغہ بیان کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں