ٹوپی، کورونا وائرس کے شبہ میں مریض کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور منتقل کردیا گیا

منگل 28 اپریل 2020 23:04

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) رائل میڈیل کمپلیکس ٹوپی ڈاکٹر نے کورونا وائرس کے شبہ میں کوٹھا سے تعلق رکھنے والا مریض کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور فوری طور پر منتقل کردیا ٹوپی کے ایڈمنسٹریٹر محمد افضل اور ریسیکو1122کو اطلاع پر فوری طور پر مشکوک مریض کو ایمبولینس کے ذریعے باچا میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیاجبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا.

(جاری ہے)

جبکہ TMO محمد افضل ریسیکو اور ڈ ی ایس پی افتخار خان ایس ایچ او نیاز علی خان پولیس نفری اور انتظامیہ موقع پر پہنچ کر رائل میڈیکل کمپلیکس کے پورے میںہسپتال کو کلورین سے سپرے کیاجس کے بعد ہسپتال دوبارہ کھول دیا.دوسری جانب اسماعیلہ سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض لعل بھادر انتقال کرگئے جس کو باقاعدہ تدفین کیلئے انتظامیہ قبرستان کو مردہ لعل بھادر کی نعش پہنچاکرتدفین کی ضلعی انتظامیہ نے تصدیق کردی جس سے صوابی میں کورونا اموات4ہوگئی ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں