صوابی،تھانہ زیدہ کی حدود میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق ،دوسرا زخمی ہو گیا

ٹوپی میں سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعہ 12 اگست 2022 21:39

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) علاقہ تھانہ زیدہ کی حدود میں فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیاجب کہ موضع ٹوپی میں سرکاری سکول کی خاتون ٹیچر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مراد خان سکنہ ڈوڈھیر نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر عمران ، خالد ساکنان ڈوڈھیر اور عرب خان سکنہ کڈی نے ان پر اور ان کے بھائی منظور علی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی منظور علی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود زخمی ہوا رپورٹ میں وجہ عناد نامعلوم بیان کی ہے دریں اثناء محمد ظہور سکنہ کوٹھا نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی معمول کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی کو ڈیوٹی کے لئے جارہی تھی کہ مٹونہ ٹوپی کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں۔

ٹوپی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں