صوابی،گرفتاری کے خوف سے مرغوں کولڑانے والے تین نوجوان نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگادی،ایک جاں بحق

پیر 27 فروری 2017 21:23

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) موضع زروبی میں دریائے سندھ کے بیلہ جات میں مرغوں کو لڑانے والوں پر پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری کے خوف سے تین نوجوانوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر دار علی سکنہ ٹوپی پانی میں ڈوب کر جاں بحق جب کہ دو نے اپنے آپ کو بچا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز موضع زروبی میں دریائے سندھ کے کنارے علاقے کے لوگ مرغے لڑانے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس چھاپہ مار پارٹی آگئی پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری کے خوف سے موجود افراد ادھر اُدھر بھاگ گئے جب کہ تین نے دریائے سندھ کے کنارے کھڑے پانی میں چھلانگ لگا دیں جس میں سے ایک نوجوان سردار علی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ دو نے اپنے آپ کو بچا لیا متوفی سر دار علی پی پی پی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان کے بھانجے تھے انہیں گذشتہ روز ٹوپی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں