سوات، سیدو شریف سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹروں مبینہ غفلت کا سلسلہ جاری ،

بریکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے بچے کو جنم دے دیا ،ڈاکٹروں نے جگہ کم پڑنے پر خاتون کو شدید درد کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا تھا

پیر 24 ستمبر 2018 23:26

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) سیدو شریف سنٹرل ہسپتال میں ڈاکٹروں مبینہ غفلت کا سلسلہ جاری ، بریکوٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے بچے کو جنم دے دیا ،ڈاکٹروں نے جگہ کم پڑنے پر خاتون کو شدید درد کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا ، اعلی حکام ڈاکٹروں کے خلاف کارروئی کریں ،متاثر خاتون کا شوہر امتیاز ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بریکوٹ کے رہائشی امتیاز ولد بلال نے اپنے بیوی (ر) کو گائنی وارڈ لے کر آیا تھا گائنی وارڈ میں موجود ڈاکٹروں نے جگہ کم ہونے پر خاتون کو شدید درد کے باوجود وارڈ سے باہر نکال دیا خاتون نے گائنی وارڈ کے سامنے نالے کے قریب بچے کو جنم دے دیا متاثرہ خاتون کے شوہر امتیاز نے الزام لگا یا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے میرے بیوی نے گائنی وارڈ کے سامنے بچے کو جنم دے دیا اُنہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر حکام سے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروئی کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ کچھ ہفتے پہلے بھی اسی وارڈ کے سامنے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون نے انتظار گاہ میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر وزیر اعلی نے ایکشن لے لیا تھا اور انکوائری کا حکم دیا لیکن ابھی تک نہ انکوائری کا پتہ چل سکا اور نے غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل لائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں