سوات ،سیاحتی مقام بالاسور میں سیروتفریح کیلئے جانیوالی کار کھائی میں گرنے سے 5افراد زخمی

اتوار 12 مئی 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سوات کے سیاحتی مقام بالاسور میں سیروتفریح کے لئے جانے والی کار کھائی میں گرنے سے 5افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ چپریال محمد ایاز کے مطابق گوہرعلی سکنہ غوریجو اپنی فیملی کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے بالاسور ٹاپ گیا تھاجہاں پر کار بے قابوہوکر کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار امتیاز،محمد حنان،حیان ،زریاب ،مہناز زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امدادکے لئے مٹہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں