سوات ،تنازع پر خاندان کے 4افراد کی اجتماعی خودکشی کی کوشش ،پولیس نے خاندان کو بچالیا

اتوار 12 مئی 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سوات میں بھائی سے رقم کے تنازع پر خاندان کے 4افراد کی اجتماعی خودکشی کی کوشش پولیس نے ناکام بناتے ہوئے خاندان کو بچالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کالاکوٹ پولیس کواطلا ع ملی تھی کہ جاوید نامی شخص اپنی بیوی اوردو بیٹوں کے ہمراہ دریائے سوات کی طرف نکال کر اجتماعی خودکشی کررہے ہیں۔ جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرکے انہیں بچالیا،جاوید کااپنے بھائی سے رقم کا تنازع تھا اور وہ لاکھوں روپے اسے واپس نہیں کررہاتھا ۔پولیس نے خاندان والوں کے ساتھ رابطہ کرکے اہل خانہ کوبحفاظت ان کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں