زرداری کو سندھ اور کراچی میں عوام کو ڈاکوؤں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے فیصل کریم کنڈی کی خدمات حاصل کرنی چاہئے تھی،عزیراللہ گران

اتوار 12 مئی 2024 18:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) پی ٹی آئی کے بانی رہنما و سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ زرداری کو سندھ اور کراچی میں عوام کو ڈاکوؤں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے فیصل کریم کنڈی کی خدمات حاصل کرنی چاہئے تھی، خیبر پختونخوا میں فیصل کریم کنڈی کی کوئی ضرورت ہے اگر اٴْن کو گورنر کے منصب پر تعینات کیا گیا ہے تو وہ اپنے حدود میں رہے اٴْن کو عوامی نمائندگی کا حق حاصل نہیں ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور منتخب عوامی نمائندہ ہے جو بہتر انداز میں خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور ایک با صلاحیت، بے باک اور نڈر وزیراعلیٰ ہے جو صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے برسرپیکار ہے اور صوبے کے حقوق حاصل کرنا بھی جانتے ہیں خیبر پختونخوا کے عوام کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر بھر پور اعتماد ہے اور علی امین گنڈاپور عوامی اعتماد پر پورا اٴْتر رہے ہیں لیکن ایک متنازعہ گورنر اپنے حدود سے باہر ہو کر ایک منتخب وزیراعلیٰ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جو ان کو زیب نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ ہم گورنر فیصل کریم کنڈی کے اس روئیے کی مذمت کرتے ہیں اور اٴْن پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اٴْن کے اس طرح ہتھکنڈوں کے ذریعے صوبائی حکومت یا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا کوئی عوام کی اکثریت علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ ہے اور اس بارے وزیراعلیٰ کا موقف بھی بالکل حقیقت پر مبنی ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں