سوات ،1 ارب 43کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر بائی پاس کا منصوبہ فنڈ کی عدم فراہمی کے باعث التوا کاشکار

اتوار 12 مئی 2024 18:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں 1 ارب 43کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بائی پاس کا منصوبہ فنڈ کی عدم فراہمی کے باعث التوا کاشکار ہوگیاہے اور ٹھیکدار نے کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا۔

(جاری ہے)

خوازہ خیلہ بائی پاس پر اکتوبر2022میں کا آغاز ہوگیا تھا اور اس پر 30 فیصد تک کام ہونے کے بعد حکومت ختم ہوتے ہی اس کے لئے فنڈ بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے منصوبے پر تعمیراتی کام بند ہوگیاہے۔

علاقے کی سماجی شخصیت عادل شیر کے مطابق ساڑھے 3 کلومیٹر کے اس منصوبے کے ٹھیکدار کو فنڈ مل رہا ہے اور نہ ہی زمین کے مالکان کو رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے۔ ٹھیکدار نے بھی فنڈ نہ ملنے کے بعد مشینری کو اٹھاکر کام بند کردیا ہے ،علاقہ مکینوں نے موجود ہ حکومت سے فنڈ کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں