ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کا نفاذ نامنظور، پٹرول 225 روپے فی لیٹر کیا جائے،جماعت اسلامی

پیر 17 اگست 2026 19:35

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مینگورہ نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں گورنر ہائوس پشاور کے سامنے جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن میں مختلف ٹیکسوں کے نفاذ اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ مینگورہ کے امیر محمد امین نے کہا کہ جماعت اسلامی غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں گورنر ہاس پشاور کے سامنے تاریخی دھرنا اسی جدوجہد کا حصہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ہر قسم کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کو بھی مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے گورنر ہائوس پشاور کے سامنے جاری دھرنے کو عوامی حقوق کی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں