نواب شاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا بلیک میلنگ کیخلاف مظاہرہ،ریلی

منگل 29 مارچ 2022 23:53

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2022ء) نواب شاہ میڈیکل یونیورسٹی کی طالب علم کو پاؤں میں چھالے پڑ گئے تپتی دھوپ آگ برساتے گرمی اور شعلے اٴْگلتی شاہراؤں سے پیدل سفر کرتی طالبہ ڈاکٹر پروین رند ننگے پاؤں انصاف کے حصول کے لئے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچ گئی یہی نہیں سندھ میں خواتین طالب علم قراةالعین بلوچ ڈاکٹر نائیلہ رند۔

ڈاکٹر نمرتا،پوجا اوڈہ۔نوشین قاضمی،عصمت نور،الماس بھان۔سمیت سندھ کی بہت ساری بیٹیوں کو تعلیمی اداروں میں بلیک میل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیاٹنڈوالہ یار جرنلسٹس رائیٹرس اینڈ سول سوسائیٹی فارٹرتھ پیس اینڈ جسٹس ضلع ٹنڈوالہ یار کی جانب سے سندھ کی بیٹیوں کو تعلیمی اداروں میں حراسٹمنٹ کرنے خلاف ریلی ٹنڈوالہ یار پریس کلب پہنچی۔

(جاری ہے)

منعقدہ ریلی میں صحافی ادیب سول سوسائٹی وکلاء ضلع بھر کے پریس کلبوں کے صحافیوں مختلف برادریوں و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرکزی رہنما نذیر پنھور عرفان میمن امتیاز خاصخیلی ساجد خانزادہ فہد قائم خانی ) فہد راجہ ڈاکٹر پروین رند، ڈاکٹر پروین رند، و دیگر نے صحافیوں کوبتایا کہ آج ہم سندھ کی بیٹیوں کے انصاف کے لئے اس تپتی دھوپ میں ریلی و احتجاج کی صورت میں نکلے ہیں جب تک سندھ کی بیٹیوں کو انصاف نہیں مل جاتا جب تک احتجاج جاری رہے گا نو فروری سے ابتک سراپہ احتجاج ہوں مگر انصاف نہیں ملا چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری برطرف کرکے گرفتار کیا جائے کیوں تعلیمی اداروں میں بیٹھے یہ ویشی درندے سندھ کی بیٹیوں کو اپنی جاگیر سمجھ کر انہیں نوچنے میں مصروف ہیں اگر مجھے انصاف نہیں ملا تو ایسے ویشی درندوں کو مزید حوصلہ ملے گا اور کئی سندھ کی بیٹیاں عزت کی خاطر لقمہ اجل بن جائینگی۔

ایک جانب ظلم ہے کے سندھ کی بیٹیوں کو انصاف کے حصول کے لئے دربدر بھٹکنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب ضلع ٹنڈوالہ یار میں پینے کا پانی مضرِ صحت ہے جس کے سبب ہیپاٹائیٹس سی۔گردروں و پیٹ کے امراض پھوٹ پڑے ہیں انسانی زندگیاں لقمہ اجل بن رہی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ سمیت پی پی پی صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروس۔ایم پی اے پی ایس 61 اور سندھ گورنمنٹ مذکورہ معملے کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں لیا فل فور ٹنڈوالہ یار ضلع میں پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے واٹرسپلائی اسکیمیں آر او پلانٹس فلٹر پلانٹ لگائے جائیں تاکے قیمتی جانیں ذائعہ ہونے سے بچ سکیں

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں