ٹنڈو الہیار پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،ایم کیو ایم پاکستان کے 2کارکن گرفتار

جمعرات 19 جولائی 2018 18:54

ٹنڈو الہیار پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،ایم کیو ایم پاکستان کے 2کارکن گرفتار
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) گذشتہ رات ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی پولیس نے ٹنڈوالہ یار کے ٹنڈوسومرو روڈ ، کالی کا مندر ، کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے 2کارکنان کو حراست میں لے لیا مذکورہ کارکنان کی حراست کی اطلاع ملنے پر ایم کیو ایم پاکستان ٹنڈوالہ یار زونل انچارج عبدالرحمن خانزادہ ، سمیت زونل کمیٹی کمیٹی میمبران حق پرست کونسلر اور کارکنوں کی بڑی تعداد اے سیکشن تھانے پر پہنچ گئی جہاں ایم کیو ایم کے زونل انچار ج و حق پرست کونسلروں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بلا جواز گرفتار کئے گئے کارکنوں کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کی تو پولیس نے بتایا کہ ہم نے کوئی کاروائی نہیں کی اور ناہی کسی کو گرفتار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کاروائی کے دوران ٹنڈوسومرو روڈ سے ہمارے کارکن عاشق اور کالی کے مندر سے ثاقب قائم خانی کو بلا جواز گرفتار کیا ہے جس کی ہم زور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بلا جواز گرفتار کئے گئے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں