ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار پک اپ کنٹرول سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، 11طلبہ سمیت14افراد شدید زخمی ہوگئے

منگل 10 جولائی 2018 23:46

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار پک اپ کنٹرول سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑ گئی نتیجے میں 11طلبہ سمیت14افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والوں کا تعلق کوٹ غلام محمد سے ہے جوٹھٹہ سے پکنک منانے کے بعد واپس آرہے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے کیریا شاخ کے مقام پر ٹھٹھہ سے کوٹ غلام محمد جانے والی تیزر فتار پک اپ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں پیک اپ میں سوار کوٹ غلام محمد کے گائوںمیں قائم ایک پرائیوٹ اسکول کے 11طلبہ و طالبات سمیت14افراد شدید زخمی ہوگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی 15مددگار پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقہ مکینوں کی مدد حاصل کرکے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کردیا بتایا جاتا ہے۔

مذکورہ پک اپ میں طلبہ و طالب علم اور اساتذہ نائب قاصد سمیت24افراد سوار تھے جن میں سے طلبہ و طالبات سمیت 14افراد زخمی ہوئے۔ باقی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پیک اپ میں سوار طلبہ و طالب علم اور اساتذہ پیک نک منانے کوٹ غلام محمد سے ٹھٹھہ گئے تھے۔ واپسی پر یہ حادثہ پیش آیا۔ قبل ازیں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے بعد روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں