ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب ٹنڈوالہ یار کے کئی علاقوں میں 18،18گھنٹے گیس کی سپلائی سے محروم ہوگئے

جمعہ 28 دسمبر 2018 22:34

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) ٹنڈوالہ یار میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب ٹنڈوالہ یار کے کئی علاقوں میں 18،18گھنٹے گیس کی سپلائی سے محروم ہوگئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنہ محکمہ سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کے افسران و عملہ غیر قانونی طو رپر مین وال بند کردیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کے آتے ہی محکمہ سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کے افسران نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ٹنڈوالہ یار کے بیشتر علاقوں جن میں فیاض کالونی ، شادی گارڈن ، پاک کالونی ، انڑپاڑہ ، شیدی پاڑہ ، چوڑی پاڑہ ، میر شاہ محمد کالونی ، سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے محکمہ سوئی سدرن گیس ٹنڈوالہ یار کی جانب سے 18گھنٹے سے زائد گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے ناشتہ ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے دوران خصوصی طور پر گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے جس کے باعث عوام کو کھانے کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کے افسران کی جانب سے گیس کے مین والوں کو غیر قانونی طور پر بند کردیا جاتا ہے جبکہ حلقے کے ایم این اے ، ایم پی ایز ، ڈپٹی کمشنر سمیت ٹنڈوالہ یار کی سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کی خاموشی اختیار کررکھی ہے اور عوام کو محکمہ سوئی سدرن گیس کے افسران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے شہری حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وفاقی وزیر گیس و پیٹرولیم ، ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں غیر اعلانیہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور گیس کی سہولت سے متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں