ٹنڈو الہیار، مسافر کوسٹروں بسوں اور کوچوں میں اوور لوڈنگ اور زیادہ کرایا وصول کرنے کا سلسلہ جاری

منگل 26 مارچ 2019 18:47

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ٹنڈوالہ یار سے میرپورخاص ، حیدرآباد ، چمبڑ ، بدین ، ٹنڈوآدم ودیگر شہروں کو چلنے والی مسافر کوسٹروں بسوں اور کوچوں میں اوور لوڈنگ اور زیادہ کرایا وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں و ٹرانسپورٹ مالکان و عملے میں تلخ کلامی اور جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے کئی مرتبہ اوگرا کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافر گاڑیوں کے مالکان نے کرایو میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی جبکہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو چھتوں اور گاڑی کے اندرونی حصو میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جاتا ہے اور اس دوران مرد ، خواتین ، بچوں میںبدتمیزی اور تلخ کلامی کے واقعات کا سلسلہ جاری رہنے کے ساتھ ساتھ مسافر گاڑیوں کے عملے کی جانب سے زائد کرایا اوور لوڈنگ کے باعث مسافروں اور عملے کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس سے مسافروں کا سفر کرنا ماحال بن چکا ہے مذکورہ روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے مالکان مسلمانوں یا اقلیتی برادریوںکے کسی بھی خوشی کے تہواروں میں شامل عید ، بکرا عید ، ہولی ، دیوالی ، یا دیگر تہواروں میں کرایا ڈبل وصول کرتے ہیں چاہے وہ تہوار مسلمانوں کا ہو یا اقلیتی برادری کا ہو مذکورہ مسافر گاڑیوں کے مالکان اور عملہ سب سے ڈبل کرایا وصول کرتے ہیں گذشتہ چند روز قبل بھی اقلیتی برادری کے ہولی کے تہوار کے دوران بھی مذکورہ روٹ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے عملے نے مذکورہ مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی تھی ان سے زبردستی زائد کرایا وصول کیا اور معلوم کرنے پر مسافر گاڑیوں کے عملے نے بتایا کہ ہولی کا تہوار ہے اس وجہ سے مسافر گاڑیوں میں رش بڑگیا ہے اور گاڑیاں کم چل رہی ہے جس کی بناپر ہم زیادہ کرایا وصول کررہے ہیں مذکورہ روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے عملے کی جانب سے بلا وجہ زائد کرایا وصول کرنے پر شہریوں تاجروں مسافروں نے آرٹی کے وزیر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار سے مختلف اضلاع میں چلنے والی مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور زائد کرایا وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے مسافروں کا کہنا ہے مسافر گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کے باعث مذکورہ گاڑیوں میں سفر کرنے والی خواتینوں کی تذلیل ہوتی ہے جبکہ مذکورہ روٹوں پر چلنے والی مسافر گاڑیاں کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ ہم سفر کرتے ہوئے دعائیں کرتے ہیں کہ ہم اپنی منزل تک خیریت سے پہنچ جائیں مسافروں کا مزیدکہنا ہے کہ مذکورہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کی فٹنیس چیک کرنے کے لئے آرٹی کا عملہ کوئی عمل درآمد نہیں کرتا جس سے آئے دن حادثات رونما ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں