ٹنڈوالہ یار،عدالت کے حکم پر پولیس کاطاہر فارم میں موجودمبینہ نجی جیل پر چھاپہ، خواتین بچوں سمیت 10ہاری بازیاب ،زمیندار موقع سے فرار

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:03

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) عدالت کے حکم پر مسن پولیس کاطاہر فارم میں موجودمبینہ نجی جیل پر چھاپہ خواتین بچوں سمیت 10ہاری بازیاب زمیندار موقع سے فرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بازیاب ہونے والے ہاریوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کے حکم پر مسن پولیس نے مسن تھانے کی حدود میں واقعہ طاہر فارم پر قائم مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر مبینہ نجی جیل میں قید خواتین بچوں سمیت 10ہاریوں کو بازیاب کرالیا پولیس کے چھاپے سے قبل زمیندار عمر بگھیو موقع سے فرار ہوگیا واضع رہے کہ گذشتہ چند روز قبل علی احمد کپری نے سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کو درخواست دی تھی کہ میرے رشتیداروں کو زمیندار نے اپنی مبینہ نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے جنہیں آزاد کرایا جائے اس درخواست کے بعد سیشن کورٹ نے مسن تھانے کی پولیس کو حکم دیا کے مذکورہ مبینہ نجی جیل میں قید ہاریوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے جس کے بعد پولیس نے مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مارکر نجی جیل میں قید مسمات زرینہ ، مسمات راگی ، اسلم ، اصغر ، شیرمحمد ، محمد اکرم ،سمیت 10ہاریوں کو بازیاب کراکے ان کا سامان بھی برآمد کرلیا بازیاب ہونے والے ہاریوں کو مسن تھانے منتقل کردیا گیا ہے جنہیں آج صبح بروز جمعرات کو سیشن کورٹ ٹنڈوالہ یار کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں