سولنگی برادری کے دو گروہوں میں تصادم،17افراد شدید زخمی

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:38

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ وریام سولنگی میں پلاٹ کے تنازعے پر سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے دوگروپوں میں تصادم شروع ہوگیا ہونے والے تصادم میں دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں کلاڑیوں گھونسوں کا آزادانہ استمال ہوا ہونے والے تصادم میں کلاڑیوں ڈنڈوں کے پے درپے واروں سے 30 سالہ آفتاب سولنگی 31 سالہ محمد اشرف سولنگی 38 سالہ علی احمد 20 سالہ سرفراز 65سالہ خان محمد سمیت 17 افراد شدید زخمی ھوگئے ہونے والے تصادم زخمی ہونے والوں کو چمبڑ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ 16 زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا ہونے والے تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتاہے پولیس نے ہونے والے تصادم کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں