ٹنڈوالہیار میں لاک ڈائون کے اعلان کے بعد جہاں شہر ی پر یشان وہاں پولیس اہلکار وں میں خوشی کی لہر

من پسند دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دینے پر ایس ایس پی نے چار اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا

منگل 27 جولائی 2021 23:54

ٹنڈ والہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کرو نا وائرس کے سبب سند ھ بھر کی طر ح ٹنڈوالہیار میں لاک ڈائون کے اعلان کے بعد جہاں شہر ی پر یشان وہاں پولیس اہلکار وں میں خوشی کی لہر لاک ڈائون کے سلسلے میں من پسند دوکانوں کو کھلنے کی اجازت دیے جانے کی اطلاعات پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کو فوری نوٹس لیتے ہو ئے چار پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر نے کے علاوہ ڈرائیور کو کوائٹرگارڈ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت پوری دنیا میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی وبائی بیماری کر ونا وائر س سے جہا ں پو ری دنیا اس مر ض سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے وہاں ہی ہمارے ملک بھی اس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد صر ف انسانیت کو بچانا ہے اور حکمرانوں کا فر ض بھی بنتا ہے کہ وہ اپنی عوام کی جان و ما ل کی حفاظت کے ہر ممکن اقدامات کرے اس سلسلے میں سند ھ حکومت کی جانب سے پیر سے پورے سند ھ میں صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کاروباری حضرات کو کاروبار کر نے کی اجازت دیکر بقایا ٹائم پر جزوی لاک ڈوان کر نے کا اعلان کیا گیا جس پر مکمل عمل در آمد کرانے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز اور تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جا ری کی گئی کہ کر ونا کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور لاک ڈوان کو یقینی بنایا جائے جس پر جہاں شہر ی پر یشان تھے وہاں محکمہ پولیس کے چند پو لیس اہلکار وں میں خوشی کی لہر تھی کیونکہ لاک ڈوان کے دوران مذکر رہ پولیس اہلکاروں کے لیے لاک ڈوان چاندی بن جا تا ہے ایسا ہی ٹنڈوالہیار بھی دیکھا گیا کہ لاک دوان کے اعلان کے بعد چند من پسند دوکانوں کو پولیس اہلکاروں نے کھولنے کی اجازت دی ہوئی تھی جس پر شہر یوں نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کو شکایت درج کی جس پر ایس ایس پی نے کود معاینہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو لاک اپ کر دیا اور ایک ڈرائیور کو کواٹرگارڈ کر نے کی سزا دی گئی ایس ایس پی رخسار کھاوڑ کے بر وقت اقدامات پر شہر یوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں