ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کا پانی نہ ملنے کے خلاف بدین روڈ پر احتجاجی مظاھرہ کر کے دھرنا دیا گیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقے فاضل ٹائون ، پپلز کالونی، احمد شاہ کالونی سمیت گردنواح کے علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کا پانی نہ ملنے کے خلاف بدین روڈ پر احتجاجی مظاھرہ کر کے دھرنا دیا گیا جس کے باعث پپلز پارٹی کی کراچی جلسے میں جانے والی گاڑیاں بلاک ہوگئے اور متبادل راستہ اختیار کیا گیا اس موقے پر مظاہرین اللہ بخش کوسو ، عمران ، دوست علی لغاری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹائون کمیٹی انتظامیا نے گزشتہ ایک ہفتے سے پینے کا پانی بند کردیا ہے جس کے باعث علاقے کے مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹائون کمیٹی میں کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود علاقے کی عوام کو ہر بنیادی سھولتوں سے محروم رکھا گیا ہے جب کہ اطلاع ملنے پر ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے مظاہرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تین گھنٹے تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا گیا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں