ٹنڈومحمدخان میں پولیس کی کارروائی، 3منشیات فروش گرفتار

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:13

ٹنڈومحمدخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تحصیل پولیس ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او محمد علی زئنور نے اضافی نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر درگاہ شیخ فرید کے قریب کارروائی کر کے دو افراد راجہ مغیری اور غلام رسول ابڑو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے پانچ سو گرام چرس اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی،جبکہ سجاول روڈ پرنئی گونی موری کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے ایک شخص فاروق علی جتوئی کو گرفتار کر کے اس سے ایک ہزار بیس گرام چرس اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں