ٹنڈو محمد خان: مشترکہ کالونی میں نامعلوم افراد نے نجی بینک کے گارڈ کو قتل کردیا

جمعہ 16 اگست 2019 16:17

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکہ کالونی میں نامعلوم افراد نے نجی بنک کے گارڈ 40سالہ وزیر چھلگری کو گھر کے اندر چھریوں کے پے در پے وار کر قتل کردیا اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بئد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی دوسری جانب متوفی کے بھائیوں نظیر چھلگری اور امداد چھلگری نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے قتل میں میری بھابی اور اس کا آشنا ملوث ہے اور میری بھابی گھر پر بھی موجود نہیں ہے فرار ہو گئی ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور سے اپیل کی ہے قتل میں ملوث افراد کوجلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں