ضلع ٹنڈو محمد خان کے عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے شکایاتی مرکز نے کام شروع کردیا ہے ،ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد

جمعرات 3 اکتوبر 2019 17:04

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ڈاکٹر ولی اللہ دل نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے شکایاتی مرکز سینٹر ایس ایس پی آفیس ٹنڈومحمدخان میں کھولا گیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو باآسانی طریقے سے حل کیا جاسکے یہ بات انہوں نے ایس ایس پی آفیس ٹنڈومحمدخان میں پولیس کمپلین سینٹر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر ولی اللہ دل نے کہا کہ پولیس کمپلین سینٹر کے قیام کا مقصد ہر قسم کی شکایات سننا ہے اور درپیش مسائل کو فوری طور بلاتاخیر حل کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈومحمدخان پرامن شہر ہے اور دیہی و شہری عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا کام ہے سماجی برائیوں کے خلاف مہم جاری ہے اور ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی بھی شخص نہیں ہے قانون سب کے لئے برابر ہے اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان میر ذوالفقار تالپور ،ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں