ٹنڈو محمد خان،ماڈل کورٹ نے چرس فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9سال 6ماہ قید کی سزا سنادی

منگل 1 اکتوبر 2019 21:56

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) ماڈل ٹرائل کورٹ سیشن جج ٹنڈومحمدخان سید ذوالفقار علی شاہ نے مجرم اسد علی کو سات کلو چرس رکھنے اور فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر نو سال چھ ماہ قید اور 45ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے واضح رہے کہ ملز م اسد علی کو ایکسائز پولیس ٹنڈومحمدخان نے ایک ماہ قبل میرمحلہ سے گرفتار کیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں