ٹنڈو محمد خان :پھلیلی نہر کے کناروں کی زائد کٹائی پر محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 10 فروری 2020 17:21

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے پھلیلی روڈ کے رہائشیوں نے پھلیلی نہر کے کناروں کی زائد کٹائی پر محکمہ ایریگیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے نعرے بازی کی اس موقع پر عبدالحفیظ شیخ ، نعیم ، وسیم حیدری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالتی حکم پر پھلیلی نہر کے دونوں کناروں پر قائم دکانوں اور گھروں کو مسمار کیا گیا جس کے باعث سینکڑوں خاندان بے روزگار اور بے گھر ہو گئے اور اب پھلیلی نہر کے کناروں سے ہیوی مشنری کے ذریعے زائد کٹائی کی جارہی ہے اور وہاں کی مٹی نکال کر فروخت کی جارہی ہے زائد کٹائی کی وجہ سے قریبی رہائشی گھروں کی بنیادوں کو شدید خطرہ لاحق ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت نقصان کا اندیشہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر زائد کٹائی کوفوری طور پر روکا جائے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں