لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں ،سید قاسم نوید قمر

جمعرات 14 مئی 2020 15:58

لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں ،سید قاسم نوید قمر
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2020ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ عید ایک ایسے وقت میں قریب آرہی ہے جب کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے لاک ڈان جاری ہے اور غریب کنبے پریشانی کا شکار ہیں۔ حکومت سندھ ان خاندانوں کی مدد کر رہی ہے تاہم ایسے موقع پر مخیر حضرات کو آگے آنا چاہئے اور اس مشکل وقت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز ٹنڈو محمد خان میں ضرورت مند خاندانوں اور یتیم بچوں میں عید کے کپڑے ، جوتے اور راشن تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وہ کچھ یتیم بچوں کو دکانوں پر لیکر گئے اور ان کے لئے عید کپڑے اور جوتے خریدیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور لاک ڈان کی وجہ سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا لیکن حکومت سندھ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا کیونکہ انسانی زندگی بچانا ہمارے لئے سب اولین ترجیح رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس سے لوگوں کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا اور خطرہ ہے اور وزیراعلی سندھ اپنی کابینہ کے ساتھ دن رات سندھ کے عوام کو امدادی اقدامات فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔' انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد ہم اس بحران سے نکل آئیں گے لیکن اگر ہم اپنے آپ کو اس وبائی بیماری سے بچانا چاہتے ہیں تو ہمیں کورونا وائرس سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اس موقع پر علی رضا گدی، رازق خان پٹھان، علی رضا اعوان، ارشد شاہ، اور دیگر بھی موجود تھے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں