آٹھ ماہ کی بچی کی قاتلہ چچی نکلی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:18

ٹنڈومحمدخان ۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :تین روز قبل گائوں عبدالرحمن جگسی میں آٹھ ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل ،بچی کی قاتل اس کی چچی نکلی ، تاحال گرفتاری عمل میں نا آسکی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر تحصیل ٹنڈوغلام حیدرکے ایس ایچ او آصف عباس شاہ نے فوری عمل کرتے ہوئے تین روز قبل آٹھ ماہ کی بچی کے قتل کا معمہ حل کردیا ،ایس ایس پی عابد بلوچ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹنڈومحمد خان کے گائوں عبدالرحمن جگسی میں آٹھ ماہ کی بچی بختاور کو گھریلو ناراضگی کے باعث اس کی چچی نے  رات کے اندھیرے میں   گھر سے لے جا کر اس کا گلا گھونٹ کر   واٹر کورس میں پھینک دیا تھا ،واٹر کورس سے بچی کی لعش ملنے پر ورثاء اسے تحصیل اسپتال ٹنڈوغلام حیدر لائے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ،بختاور کے دادا امید علی کی مدعیت میں رپورٹ درج کیے جانے بعد ایس ایچ او ٹنڈومغلام حیدر عباس شاہ نے تحقیقات کرتے ہوئے بچی کے قتل کا معمہ حل کرلیا ،انہوں نے بتایا کہ بچی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ۔


متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں