ٹنڈو محمد خان: موری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر نوجوان رفیق لاشاری کو زور دار ٹکر مار کر زخمی کر دیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 21:11

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ٹنڈومحمدخان بدین روڈ پر ڈوکیا موری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے راہگیر نوجوان رفیق لاشاری کو زور دار ٹکر مار کر زخمی کر دیا جسے اسپتال لے کر جارہے تھے کہ راستے میں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا اطلاع ملنے پر ٹنڈوغلام حیدر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اورپولیس نے کار کو اپنی تحویل میں لے لی ہے دوسری جانب ٹنڈومحمدخان کے علاقے چینل موری کے قریب ملاح برادری کی خدیجہ ملاح اور عبدالستار ملاح نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی عاشق ملاح کو مبینہ طور پر اس کی بیوی زرینہ ملاح نے اپنے آشنا سے مل کر اسے زہر دے کر قتل کیا ہے اور دونوں موقع واردات سے فرار ہوگئے ہیں اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا جہاں پر لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جب کہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تحقیقات آگے بڑھا جائے گی جبکہ تاحال کوئی بھی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں