عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان

جمعہ 8 اکتوبر 2021 17:33

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں موبائل ٹریسنگ کے انچارج ٹنڈومحمدخان ایس آئی پی ذوالقرنین شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل مہارت سے گمشدہ 9عدد قیمتی موبائل فون مختلف برانڈ کے ٹریس کر کے برآمد کر لئے اور انہیں اصل مالکان کو ایس ایس پی آفیس میں مدعو کر کے ڈی ایس پی فاروق احمد نظامانی کی نگرانی میں حوالے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں