ٹنڈوغلام حیدر کی ٹائون کمیٹی کے آفیسر ٹائون کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگرمد میں پڑے ہوئے 70 لاکھ روپے جعلی دستخطوں سے نکلوا کر فرار

جمعرات 14 اکتوبر 2021 21:05

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) ضلع ٹنڈومحمدخان کی تحصیل ٹنڈوغلام حیدر کی ٹائون کمیٹی کے آفیسر گوہر پھلپھوٹو نے ٹائون کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگرمد میں پڑے ہوئے 70 لاکھ روپے جعلی دستخطوں سے نکلوا کر فرار ہو گیا ٹنڈوغلام حیدر ٹان کمیٹی کے آڈیٹ آفیسر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹنڈوغلام حیدر ٹان کمیٹی کے ٹان آفیسر گوہر پھلپوٹو 70 لاکھ روپے جعلی دستخط کر کے نکلوا کر فرار ہوگیا ہے جس کی اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سندھ نوروز خان عباسی کی جانب سے سرکاری رقم واپس جمع نہ کرانے پر ٹان آفیسر گوہر پھلپوٹو کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد عبیداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے ٹان آفیسر ٹنڈوغلام حیدر گوہر پھلپوٹو کے خلاف تحقیقات کے لئے رپورٹ طلب کی گئی ہے اس سلسلے میں انکوائر آفیسر غلام مصطفی زئنور نے بتایا کہ ٹان آفیسر کی جانب سے سرکاری اکانٹ سے نکالی جانے والی اصل رقم کے واوچر اور بل بھی گم ہیں اور ٹان کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر کے اکانٹ سے 13 ستمبر 2021 کو 70 لاکھ روپے جعلی طریقے سے نکالے گئے ہیں ٹان کمیٹی سے نکالی گئی رقم کے چیک قاسم آباد اور خیرپور کے بنک سے چیک جمع کروا کر نکالے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ٹان کمیٹی ٹنڈوغلام حیدر کے ٹان آفیسر گوہر پھلپوٹو کا کہنا ہے کہ سندھ بنک سے 70 لاکھ تنخواہوں ، پیٹرول اور محرم الحرام کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں نکالے گئے ہیں ماضی میں بھی 2 کروڑ روپے نکالے گئے تھے اب تک ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی تو مجھے کیوں مورد الزام ٹہرایا جا رہا ہے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں