رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہیں کرنے دیں گے،ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان

ہفتہ 18 مارچ 2023 16:09

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان یاسر بھٹی کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس ہال میں رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی افسران سمیت تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، شہر کی سڑکوں کو سیل کیا جائے,مساجد کو جانے والی سڑکوں کی صفائی و روشنی کے انتظامات پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے حیسکو اور سوئی گیس انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے۔انہوں نے حیسکو کی مقامی انتظامیہ کو کہا کہ اگر کسی فیڈرز میں فالٹس ہیں تو انہیں رمضان المبارک سے قبل درست کریں۔انہوں نے تاجروں کو ضلع بھر کی تحصیلوں میں ہر ہفتہ بچت بازار لگانے کی ہدایت کی ۔\378

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں