ٹنڈو محمد خان،مسلح ملزمان گھر والوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی لوٹ کر فرار

پیر 20 مارچ 2023 23:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) ٹنڈومحمدخان کے قریبی گاؤں بشیر احمد بروہی میں پانچ نامعلو م مسلح افراد نے گزشتہ روز گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر مرد اور خواتین کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود لاکھوں روپے کی نقد رقم ، دو عدد موٹرسائیکلیں ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو یونین کونسل کے ایس ایچ او آدم خشک نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے مسلح افراد کا تعاقب کیا لیکن مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسری جانب ٹنڈومحمدخان کے علاقے پاندھی واہ کے قریب تحریک لبیک پاکستان کے رہنما آصف علی بلوچ سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے موٹر سائیکل اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے ۔واقعے کی رپورٹ سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں