گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں طلبا و طالبات نے ریلی نکالی

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم آباد میں 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں طلبا و طالبات نے ریلی نکالی طلبا و طالبات نے اپنے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر عارف قریشی ، اسلم رونجھو ، محمد منشا اور دیگر کا کہنا تھا کہ یوم قرار داد پاکستان ہماری تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔

(جاری ہے)

اس دن یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لئے ہمیں تعلیم کی شمع کو روشن کرنا ہوگا اس وقت ٹنڈومحمدخان میں ہزاروں بچے اسکولوں سے باہر ہیں ہم انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے انہیں ملک کے کارآمد شہری بنا سکتے ہیں ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں