ٹنڈو محمد خان،بلڑی شاہ کریم پولیس نے چھینی جانے والی کار برآمد کر کے مالک کے حوالے کردی

ہفتہ 23 مارچ 2024 17:33

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2024ء) بلڑی شاھ کریم کھورواہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے وکیو میمن اور ضمیر حسن پہنور کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے ٹویوٹا کار ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر سامان چھین کر فرار ہورہے تھے کہ اطلاع ملنے پر بلڑی شاہ کریم پولیس نے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے مسلح افراد کا تعاقب کیا جس پر مسلح افراد کار چھوڑ کر فرار ہو گئے بلڑی شاہ کریم پولیس نے کار برآمد کر کے اصل مالک وکیو میمن اور ضمیر پہنور کے حوالے کی جو حیدرآباد سے عید کی خریداری کر کے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ واقعہ پیش آیا رابطہ کرنے پر بلڑی شاھ کریم پولیس کے ایس ایچ او اشتیاق میتلو نے بتایا کہ مسلح افراد کے کار چھینے سے متعلق جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی تو ہم نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کو گھیر لیا اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے کار چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے تمام علاقوں کی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں