ٹنڈو محمد خان پولیس بی آئی ایس پی میں رقوم کی ناجائز کٹوتی کرنے والے 3ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کرلیا

منگل 26 مارچ 2024 17:45

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے دوران ٹنڈو محمد خان سٹی کی حدود مونو ٹیکنیکل کالج میں قائم کیمپ پر پولیس نے کاروائی کرکے BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 3 ڈیوائس ہولڈر(1) گل حسن ولد پرویز بھٹی (2) ارباب ولد گل حسن بھٹی (3) انور ولد صالح بھٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ایچ بی ایل ڈیوائس، 15000 نقد رقم برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ٹنڈو محمد خان سٹی پہ مقدمہ درج کر لیا ہے دوسری جانب بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈو محمد خان کے سب انسپکٹر منظور علی شورو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکینگ کارروائی کرتے ہوئے ایک سفینہ گٹکا سپلائر ساجد علی شاہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 10 پیکٹ سفینہ گٹکا (1100 عدد ساشی) برآمد کر لی ایک اور بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کچی شراب فروش ملزم سکندر راجپوت کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو برآمد دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں