ٹنڈو محمد خان اور اور اس کے گردونواح میں مین پوری، گٹکا اور دیگر منشیات سرعام فروخت ہونا شروع ہو گئیں

جمعہ 29 مارچ 2024 17:07

․ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ٹنڈو محمد خان اور اور اس کے گردونواح میں مین پوری، گٹکا اور دیگر منشیات سرعام فروخت ہونا شروع ہو گئیں سماجی رہنماں کی جانب سے سخت احتجاج کا اعلان ٹنڈومحمدخان کے سماجی رہنما عبدالحفیظ سٹھیو ، یاسین سموں اور دیگر کا کہنا ہے کہ ٹنڈومحمدخان میں مین پڑی گٹکا اور دیگر منشیات کے استعمال سے مرد، خواتین، نوجوان، اور بچے تباہ و برباد ہو رہے ہیں اور لوگ منہ اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ کئی قیمتی جانیں بھی اب تک ضائع ہو چکی ہیں ایس ایس پی سید سلیم شاہ کے دور میں مین پوڑی، گٹکا، سفینہ اور دیگر منشیات مکمل طور پر بند تھی ان کے تبادلے کے بعدنئے آنے والے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان سید امداد شاہ جو دو ماہ بعد مئی 2024 میں ریٹائر ہونے والے ہیں انہوں نے اپنا چارج سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کو مین پوڑی، گٹکا، سفینہ اور دیگر منشیات فروخت کرنے کی سرعام کھلی چھوٹ دے دی ہے جس کے باعث ضلع کی تینوں تحصیلوں بلڑی شاہ کر یم ،ٹنڈو غلام حیدر اور ٹنڈو محمد خان ضلع میں مین پوڑی گٹکا کے بڑے ڈیلروں سے معاملات طے پانے کے بعد پولیس انتظامیہ نے سرعام اپنے اپنے علاقوں میں مین پوڑی، گٹکا، سفینہ اور دیگر منشیات سرعام فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے اور دکانوں، کیبنوں اور دیگر شاپ پر بھی منشیات سرعام فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی منشیات کی سرعام فروخت کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے ضلع ٹنڈو محمد خان کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن ڈی ائی جی حیدرآباد اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مین پڑی گٹکا سفینہ اور دیگر منشیات میں ملوث ڈیلروں اور سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے منشیات کا خاتمہ کیا جائے

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں