ٹانک اور جنوبی وزیرستان پولیس کی کامیاب کارروائی ،ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار کرلیا

اتوار 30 مئی 2021 16:55

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) ٹانک اور جنوبی وزیرستان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں مطلوب ملزم اشتہاری کو جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ سے گرفتار کر ،لیا مقتولین کا پورا خاندان عورتوں اور یتیم بچوں کے ہمراہ تھانہ سٹی پہنچ گیا رقت آمیز مناظر دیکھ کر پولیس افسران اور صحافیوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں بیوہ عورتوں اور خاندان کے افراد نے ایس ایچ او سٹی ساجد خان کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی خاندان کی متاثرہ عورتوں نے ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ اسماعیل خان شوکت عباس اور ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ سمیت آپریشن میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایات پر ٹانک اور جنوبی وزیرستان پولیس نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں کاروائی کرتے ہوئے ٹانک پولیس کو ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل اور دیگر 33سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم اشتہاری برکت اللہ کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او سٹی ساجد خان نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم اشتہاری برکت اللہ سکنہ گرہ بڈھا نے 27ماہ رمضان کو ٹانک میں البدر مارکیٹ کے قریب فائرنگ کر کے غریب ٹیلرماسٹراسحاق کو قتل کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مذکورہ ملزم اس سے پہلے بھی ٹیلر ماسٹر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو قتل کر چکا ہے اور وہ ٹانک پولیس کو قتل،اقدام قتل ،موٹر سائیکلز چوری کرنے کی کئی درجن سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹانک اقبال بلوچ کی قیادت میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی تھانہ سٹی پولیس اور ایس ایچ او سراروغہ عالمگیر خان نے جنوبی وزیرستان کے پہاڑی علاقہ میں روپوش ملزم اشتہاری برکت اللہ کی گرفتاری کے لئے آپریشن کیا اور ملزم اشتہاری برکت اللہ کو گرفتار کر لیا جو کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان پولیس کی اہم کامیابی ہے ادھر جب مذکورہ ملزم اشتہاری کی گرفتاری کی اطلاع مذکورہ خاندان کے افراد کو ملی تو پورا خاندان اپنی گھر کی عورتوں اور یتیم بچوں کے ہمراہ تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اس موقع پر متاثرہ خاندان کی عورتوں نے اپنے پیاروں کی تصویریں اٹھائی ہوئی تھیں تھانہ آمد کے موقع پر متاثرہ بیوہ عورتوں اور خاندان کے افراد نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او سٹی ساجد خان کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر مقتولین کے والد گل محمد ،اسحاق ،مقتول کے بھائی رحمت اللہ اور بیوہ عورتوں نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ٹانک اور جنوبی وزیرستان پولیس نے مظلموں کا ساتھ دیا اور ظالم قاتل کی گرفتاری کے لئے عملی طور پر کام کیا جس پر پورا خاندان ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ ،ڈی پی او ٹانک،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرٹانک،ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او سراروغہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتا ہے اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی تھانہ سٹی میں اس وقت رقت آمیز مناطر دیکھنے کو ملے جب بیوہ عورتوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور اپنے خاندان پر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی تو میڈیا پرسنز سمیت پولیس افسران اور جوانوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں ۔

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں