ٹانک،جنڈولہ پولیس کی کوششوں اور عوامی تعاون سے جنڈولہ سے اغوا ہونے والے چار مغوی لڑکے باجفاظت گھر پہنچ گئے

ہفتہ 3 جولائی 2021 23:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2021ء) جنڈولہ پولیس کی کوششوں اور عوامی تعاون سے جنڈولہ سے اغوا ہونے والے چار مغوی لڑکے باجفاظت گھر پہنچ گئے ،ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ضلعی پولیس سربراہ سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ 29 جون کو ضم شدہ علاقہ جنڈولہ سے چار لڑکے جن میں احتشام،شاکر اللہ،آمیر حسین اور رضا اللہ شامل تھے کو اغوا کر لیا گیا تھا جسکی باقاعدہ ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی گئی تھی ملزمان کی گرفتاری اور مغویوں کی بازیابی کے لئے میری خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی جنڈولہ غازی مرجان کی نگرانی اور ایس ایچ او جنڈولہ طاس خان کی قیادت میں چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی گئی جس نیتمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویوں کی بازیابی کے لئے سر توڑ کوششیں شروع کر دیں اس دوران علاقہ عمائدین اور شہریوں کی مدد بھی پولیس کو حاصل رہی جسکے نتیجہ میں مذکورہ چاروں مغوی باحفاظت علاقہ خوئے پیر تنگی سے اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس تمام زاویوں سے تفتیش میں مصروف عمل ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ڈی پی او نے اچھی کاروائی پر ڈی ایس پی جنڈولہ اور ایس ایچ او جنڈولہ کی کاکرکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

ٹانک میں شائع ہونے والی مزید خبریں