عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ھے،وفاقی وزیر غلام سرور خان

پیر 1 اپریل 2019 22:00

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2019ء) ق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پیر کے روز تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال ٹیکسلا اور واہ جنرل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر پٹرولیم نے دونوں ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام ضلعی انتظامیہ اور وزارت صحت پنجاب کے ساتھ مل کر ھسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

دورے کے دوران وفاقی وزیرپٹرولیم نے ھسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل بھی سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹیکسلا کی حالیہ عمارت علاقے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر مزید توسیع کی متقاضی ھے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ھسپتال کے رہائشی ایریا کو وحدت کالونی منتقل کر کے اسکی جگہ ہسپتال میں نئے بلاکس تعمیر کئے جائیں اور انہیں تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام کی کثیر تعداد نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے سے قاصر ھے لہذا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ٹیکسلا اور واہ جنرل ہسپتال کی فوری اپ گریڈیشن کر کے عوام کو تمام تر مطلوبہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صحت کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ھے۔غلام سرور خان نیاس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ھدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے درکار ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور ٹیکنیشنوں کے بشمول درکارضروری آلات پر مبنی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں اور اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت پنجاب کی مدد سیمجوزہ معاملات کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ15لاکھ سے زائد آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دونوں ھسپتالوں کی اپ گریڈیشن ناگزیر ھے جس کیلئے واہ جنرل ہسپتال کو ڈی ایچ کیو کی سطح پر لایا جائے گا۔واہ جنرل ھسپتال میں بستروں کی تعداد 100 سے بڑھا کر 180 کرنے کی تجویز ھے۔جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹیکسلا میں بستروں کی تعداد 40 سے بڑھا کر 100 کرنے کی تجویزھے۔واہ جنرل ھسپتال کے دورہ کے دوران وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے مطلوبہ افرادی قوت کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مطلوبہ عملہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلاتاخیر جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ھوئے کہا کہ اس حوالے سے وہ اپنی تجاویز جلدازجلد پیش کریں تاکہ اسے سالانہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر صاف ستھرا اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلے میں دونوں ھسپتالوں میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے ہمراہ عمار صدیق خان بھی موجود تھے۔ رانامشتاق

ٹیکسیلا میں شائع ہونے والی مزید خبریں