کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:58

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے محکمہ تعلیم تھرپارکر کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی سے کشمیر چوک تک ریلی نکالی گئی،  ریلی میں شرکاء نے کشمیر بنے کا پاکستان، کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے، کشمیری عوام پر بھارتی حکومت کے مظالم نہ منظور کے پلے کارڈ ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تھرپارکر غلام نبی ساھڑ، ڈپٹی ڈی او کیلاش لوڈھا، ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول مٹھی محمد انور ساھڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام  ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ دن منانا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔ ریلی میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مٹھی اورگورنمنٹ بوائز امر جگدیش ہائی اسکول نارتھ کالونی کے طلبہ  اور اساتذہ اور زندگی کے ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔  اس کے علاوہ دیگر شہروں ڈیپلو، اسلام کوٹ، کلوئی، چھاچھرو میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

تھرپارکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں