ٹھٹھہ،نیشنل بینک کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی ، سرکاری ملازمین اور پینشرز کو عید کی تنخواہ نہ مل سکی

کئی گھنٹوں کے انتظار، ضعف اور تھکاوٹ کے باعث اکثر تنخواہ دار اور پینشرز بینک کے فرش پر لیٹے رہے

ہفتہ 18 اگست 2018 22:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) نیشنل بینک کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث سرکاری ملازمین اور پینشرز کو عید کی تنخواہ نہ مل سکی، کئی گھنٹوں کے انتظار، ضعف اور تھکاوٹ کے باعث اکثر تنخواہ دار اور پینشرز بینک کے فرش پر لیٹے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کے باعث ہفتے کے روز نیشنل بینک مین برانچ ٹھٹھہ کے اندر اور باہر تنخواہ داروں اور پینشنرز کا خاصا رش تھا تاہم بینک کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے باعث تنخواہ وصول کرنے کے لیے آئے ہوئے سینکڑوں ان ملازمین اور معمر پینشنرز کو شدید گرمی میں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا، جبکہ اس دوران بینک کے اندر اور باہر معمر اور نحیف خواتین و مرد پینشنرز اور دیگر سرکاری ملازمین ضعف اور تھکاوٹ کے باعث فرش پر بیٹھے اور لیٹے نظر آئے، جبکہ بعد ازاں کئی گھنٹے انتظار کرانے کے بعد بینک عملے کی جانب سے تمام ملازمین اور پینشنرز کو پیر کے روز آنے کا کہا گیا جس کے بعد وہ مایوس ہوکر لوٹے۔

#

متعلقہ عنوان :

ٹھٹھہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں